حدیث نمبر: 29625
٢٩٦٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: متى يبلُغُ العقلُ أن (تَعقلَه) (١) العاقلةُ عامة (أجمعون) (٢) إذا بلغ الثلث؟ قال: ⦗٢٤٥⦘ نعم (أخال) (٣) (ولا أشك) (٤) أنه قال: وما لم يبلغ الثلث فعلى قوم الرجل خاصة.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے دریافت کیا کہ دیت اتنی مقدار کو کب پہنچتی ہے کہ عاقلہ والے سب اس دیت کو ادا کریں جب ثلت کو پہنچ جائے اس وقت ؟ آپ نے فرمایا : ہاں میرا خیال ہے اور مجھے شک نہیں کہ انہوں نے یوں بھی کہا اور جب تک وہ ثلت کو نہ پہنچے پس اس وقت اس آدمی کی خاص قوم پر لازم ہوگی۔

حواشی
(١) في [ط، هـ]: (يعقله).
(٢) في [جـ، م]: (أجمعين).
(٣) في [ط، هـ]: (أخاك).
(٤) في [أ، ط، هـ]: (ولا شك).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29625
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29625، ترقيم محمد عوامة 28381)