مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
الرجل يأمر الرجل فيقتل آخر باب: ایک شخص دوسرے شخص کو حکم دے کہ وہ کسی تیسرے شخص کو قتل کر دے
حدیث نمبر: 29605
٢٩٦٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (وكيع قال: حدثنا) (١) سفيان عن جابر عن عامر في رجل أمر عبده فقتل رجلًا عمدًا قال: يقتل العبد.مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنے غلام کو حکم دیا تو اس نے ایک آدمی کو عمداً قتل کردیا حضرت عامر نے ارشاد فرمایا : اس غلام کو قتل کیا جائے گا۔
حواشی
(١) سقط من: [ط].