مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
القوم يشج بعضهم بعضا باب: ان افراد کا بیان جن میں سے بعض بعض کے سر کو زخمی کردیں
حدیث نمبر: 29526
٢٩٥٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن عطاء وابن أبي مليكة (قالا) (١): (لو) (٢) أن رجلًا قتل رجلًا؛ وجرح المقتول القاتل (جرحًا) (٣) قتل القاتل وودى أهل المقتول جرح القاتل.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء اور حضرت ابن ابی ملیکہ نے ارشاد فرمایا : اگر کسی آدمی نے کسی کو قتل کردیا اور مقتول نے قاتل کو زخمی کردیا تو قاتل کو قصاصاً قتل کیا جائے گا اور مقتول کے گھر والے قاتل کے زخم کی دیت ادا کریں گے۔
حواشی
(١) في [أ]: (قال).
(٢) زيادة من: [جـ، ك، م].
(٣) في [أ، ط، هـ]: (جروحًا).