مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
الرجل يقتل ابنه خطأ باب: اس آدمی کا بیان جو غلطی سے اپنے بیٹے کو قتل کردے
حدیث نمبر: 29521
٢٩٥٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن أشعث عن (ابن) (١) سيرين قال: حمل رجل ابنه على فرس (ليشوره) (٢) فنخس به (صوت به) (٣) فقتله، فجعل ديته على عاقتله ولم يورث الأب شيئًا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت محمد بن سیرین نے ارشادفرمایا : ایک آدمی نے اپنے بیٹے کو گھوڑے پر سوار کیا تا کہ وہ اپنی طاقت کا مظاہر کر کے دکھائے پس اس نے اس کی سرین میں کیل چبھویا اور آواز لگائی پس اس نے اس طرح اس کو مار دیا تو آپ نے اس کی دیت اس کے خاندان والوں پر ڈالی اور اس باپ کو کسی چیز کا وارث نہیں بنایا۔
حواشی
(١) في [م]: (أبي).
(٢) أي: يعرف كيف سيره، وفي [أ، ح، ط، هـ]: (ليسوره)، وسقط من: [ك].
(٣) في [أ، ح، ط، هـ]: (ضربه).