مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
من قال: العمد بالحديد باب: جو یوں کہے: عمد لوہے سے مارنے کی صورت میں ہوتا ہے
حدیث نمبر: 29492
٢٩٤٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن الشعبي قال: كل شيء بحديدة فهو عمد.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن فضیل فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا : ہر وہ زخم جو لوہے کے ٹکڑے سے لگا ہو وہ عمد شمار ہوگا۔