مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 29485
باب: جو یوں کہے: اگر وہ قصاص کی حالت میں مر گیا تو اس کو کوئی دیت نہیں ملے گی
من قال: ليس عليه دية إذا مات في قصاص
حدیث نمبر: 29485
٢٩٤٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا مسعر وسفيان عن أبي حصين عن عمير بن (سعيد) (١) النخعي قال: قال علي: ما كنت لأقيم على رجل حدا فيموت فأجد في نفسي منه شيئًا، إلا صاحب الخمر (لو مات) (٢) وديته (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمیر بن سعید نخعی فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : میں نے جب کسی پر حد قائم کی اور اس کی موت واقع ہوگئی تو مجھے اس کے بارے میں اپنے دل میں کوئی بات محسوس نہیں ہوئی مگر شراب پینے والے کے متعلق کہ اگر وہ مرگیا تو اس کی دیت ادا کروں گا۔
حواشی
(١) في [هـ]: (سعد).
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، ط، ك، م].