مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
من قال: ليس عليه دية إذا مات في قصاص باب: جو یوں کہے: اگر وہ قصاص کی حالت میں مر گیا تو اس کو کوئی دیت نہیں ملے گی
حدیث نمبر: 29485
٢٩٤٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا مسعر وسفيان عن أبي حصين عن عمير بن (سعيد) (١) النخعي قال: قال علي: ما كنت لأقيم على رجل حدا فيموت فأجد في نفسي منه شيئًا، إلا صاحب الخمر (لو مات) (٢) وديته (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمیر بن سعید نخعی فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : میں نے جب کسی پر حد قائم کی اور اس کی موت واقع ہوگئی تو مجھے اس کے بارے میں اپنے دل میں کوئی بات محسوس نہیں ہوئی مگر شراب پینے والے کے متعلق کہ اگر وہ مرگیا تو اس کی دیت ادا کروں گا۔ اور سفیان نے اتنا اضافہ نقل کیا کہ یہ اس وجہ سے ہے کہ رسو ل اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس بارے میں کوئی طریقہ جاری نہیں کیا۔
حواشی
(١) في [هـ]: (سعد).
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، ط، ك، م].