مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 29470

باب: اس آدمی کا بیان جس نے آدمی کا سر زخمی کردیا پھر اس سے قصاص لیا گیا تو اس کی موت واقع ہوگئی

الرجل يشج الرجل فيقتص له فيموت

حدیث نمبر: 29470
٢٩٤٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم قال: استأذنت زياد بن جبير في الحج، فسألني عن رجل شج رجلًا فاقتص له منه، فمات المقتص منه، فقلت: عليه الدية، ويرفع عنه بقدر الشجة، ثم (هبت) (١) ذلك.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت حکم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت زیاد بن جبیر سے حج کے بارے میں اجازت دریافت کی تو آپ نے مجھ سے دریافت کیا ایسے آدمی کے بارے میں جس نے کسی کا سر زخمی کردیا پھر اس سے اس شخص کے لیے قصاص لیا جا رہا تھا کہ اس کی وفات ہوگئی ؟ آپ کہتے ہیں : میں نے عرض کی : قصاص لینے والے پر دیت لازم ہوگی اور اس سے زخم کے بقدر دیت کی تخفیف کردی جائے گی پھر مجھے اس جواب سے ڈر محسوس ہوا۔

حواشی
(١) في [هـ]: (نسيت).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29470
تخریج حدیث «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 29467، 29476، 29474، ترقيم محمد عوامة: 28235»