حدیث نمبر: 29470
٢٩٤٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم قال: استأذنت زياد بن جبير في الحج، فسألني عن رجل شج رجلًا فاقتص له منه، فمات المقتص منه، فقلت: عليه الدية، ويرفع عنه بقدر الشجة، ثم (هبت) (١) ذلك.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت حکم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعیدبن جبیر سے حج کے بارے میں اجازت دریافت کی تو آپ نے مجھ سے دریافت کیا ایسے آدمی کے بارے میں جس نے کسی کا سر زخمی کردیا پھر اس سے اس شخص کے لیے قصاص لیا جا رہا تھا کہ اس کی وفات ہوگئی ؟ آپ کہتے ہیں : میں نے عرض کی : قصاص لینے والے پر دیت لازم ہوگی اور اس سے زخم کے بقدر دیت کی تخفیف کردی جائے گی اور پھر میں کسی کام کے لیے اٹھ گیا اور ابراہیم تشریف لائے تو میں نے یہی سوال ان سے کیا ؟ تو آپ نے جواب دیا : اس پر دیت لازم ہوگی۔

حواشی
(١) في [هـ]: (نسيت).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29470
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29470، ترقيم محمد عوامة 28235)