مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
الرجل يشج الرجل فيقتص له فيموت باب: اس آدمی کا بیان جس نے آدمی کا سر زخمی کردیا پھر اس سے قصاص لیا گیا تو اس کی موت واقع ہوگئی
حدیث نمبر: 29464
٢٩٤٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن الشعبي في الرجل إذا أصاب (بجراحة) (١) فاقتص منه فمات، قال: يدفع من دية الميت جراحة الأول.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شیبانی فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے جب کسی کو زخم لگایا تو اس کے بدلہ میں اس سے قصاص لیا گیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی اس بارے میں حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا : میت کی دیت میں سے پہلے زخم کا تاوان ادا کیا جائے گا حضرت عبداللہ بن ذکوان نے فرمایا : میت کی دیت میں سے اس کو کچھ نہیں ملے گا۔
حواشی
(١) في [ك]: (بجراعه).