مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
الرجل (يخنق) الرجل باب: اس آدمی کا بیان جو گلا گھونٹ کر آدمی کو قتل کردے
حدیث نمبر: 29428
٢٩٤٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مبارك عن معمر عن سماك بن الفضل أن رجلًا (خنق صبيًا) (١) على أوضاح له، قال: فكتب (فيه) (٢) إلى عمر (بن) (٣) عبد العزيز، فكتب (٤) أن يقتل.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سماک بن فضل فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے کسی بچہ کا اس کی پازیب سے گلا گھونٹ کر اسے مار دیا راوی کہتے ہیں : اس بارے میں حضرت عمر بن عبدالعزیز کو خط لکھا گیا تو آپ نے جواب لکھا : اس شخص کو قتل کردیا جائے۔
حواشی
(١) بياض في: [ط].
(٢) سقط من: [هـ]، وفي [ط]: (إليه).
(٣) سقط من: [هـ]، وتكرر في: [جـ].
(٤) في [جـ]: زيادة (إليه).