مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 29417
باب: اس شخص کا بیان جس کو حرمت کے مہینوں میں اور حرم میں قتل کیا گیا
الرجل يقتل في الحرم
حدیث نمبر: 29417
٢٩٤١٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام عن قيس بن سعد عن عطاء وسعيد بن جبير ومجاهد أنهم قالوا: في الذي يقتل في الحرم دية (وثلث دية) (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء حضرت سعید بن جبیر اور حضرت مجاہد نے اس شخص کے بارے میں جس نے حدود حرم میں قتل کردیا انہوں نے یوں فرمایا : دیت اور تہائی دیت لازم ہوگی۔
حواشی
(١) سقط من: [ب].