مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
الرجل يقتل في الحرم باب: اس شخص کا بیان جس کو حرمت کے مہینوں میں اور حرم میں قتل کیا گیا
حدیث نمبر: 29416
٢٩٤١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر وأبو أسامة عن سعيد عن قتادة عن سعيد بن المسيب وسليمان بن يسار وعطاء قالوا: إذا قتل في البلد الحرام فدية وثلث دية، وإذا قتل في الشهر الحرام وهو محرم فدية مغلظة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب حضرت سلیمان بن یسار اور حضرت عطاء نے ارشاد فرمایا : جب کسی نے حدود حرم میں قتل کیا تو دیت اور تہائی دیت ہوگی اور حرمت والے مہینوں میں احرام کی حالت میں قتل کیا تو دیت مغلظہ لازم ہوگی یعنی سخت قسم کا خون بہا۔