مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
الرجل يقتل في الحرم باب: اس شخص کا بیان جس کو حرمت کے مہینوں میں اور حرم میں قتل کیا گیا
حدیث نمبر: 29414
٢٩٤١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مبارك عن معمر عن عمرو بن عبد اللَّه عن عكرمة (أبى) (١) عمر بن الخطاب: قضى بالدية على أهل القرى أثني عشر ألفًا وقال: إن الزمان يختلف وأخاف عليكم الحكام بعدي، فليس على أهل القرى زيادة في تغليظ عقل ولا في الشهر الحرام ولا الحرمة، (٢) عقل أهل القرى فيه (تغليظ) (٣) لا زيادة فيه (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب نے بستی والوں پر بارہ ہزار درہم دیت کا فیصلہ کیا۔ اور ارشاد فرمایا : میرے بعد تم پر مقرر ہونے والے حکام کے بارے میں مجھے ڈر ہے۔ پس بستی والوں پر دیت کو مغلظ بنانے میں اضافہ نہیں ہوگا اور نہ ہی حرمت کے مہینوں میں اور نہ ہی حرم کی حدود میں اور بستی والوں کی دیت مغلظہ ہے اس میں اضافہ نہیں ہوگا۔
حواشی
(١) في [ط، هـ]: (عن).
(٢) في [هـ]: زيادة (لا).
(٣) في [جـ، م]: (تغليظة).
(٤) منقطع ضعيف؛ عمرو بن عبد اللَّه ضعيف؛ وعكرمة لم يدرك عمر.