مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
الرجل (يقتل) فيعفو عن دمه باب: اس آدمی کا بیان جس کو قتل کردیا جائے اور وہ اپنا خون معاف کر دے
حدیث نمبر: 29408
٢٩٤٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن بن طاوس قال: قلت لأبي الرجل يقتل فيعفو عن دمه، قال: جائز، قال: قلت: خطأ أم عمدًا؟ قال: نعم.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن طاؤس فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے والد حضرت طاؤس سے دریافت کیا : آدمی کو قتل کردیا گیا پس اس نے اپنا خون معاف کردیا ؟ آپ نے فرمایا : جائز ہے۔ میں نے دریافت کیا : چاہے قتل خطاء یا عمد ہو ؟ آپ نے فرمایا : جی ہاں۔