مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 29406
باب: معالج، دوائی دینے والے اور ختنہ کرنے والے کا بیان
الطبيب والمداوي والخاتن
حدیث نمبر: 29406
٢٩٤٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الثقفي عن أيوب عن أبي قلابة عن أبي المليح أن ختانة بالمدينة ختنت جارية فماتت، فقال لها عمر: ألا أبقيت كذا وجعل ديتها على عاقلتها (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الملیح فرماتے ہیں کہ مدینہ میں ایک ختنہ کرنے والی عورت نے کسی بچی کا ختنہ کیا پس وہ بچی مرگئی حضرت عمر نے اس سے کہا، تو نے اتنا حصہ باقی کیوں نہ چھوڑا؟ اور آپ نے اس بچی کی دیت اس ختنہ کرنے والی عورت کے خاندان پر ڈالی۔