حدیث نمبر: 29393
٢٩٣٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: أبي القوم أن يعقلوا عن مولاهم (١)، قال عطاء: إن أبي أهله والناس أن يعقلوا عنه فهو مولى المصاب.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے دریافت کیا : اگر لوگ اپنے آزاد کردہ غلام کی دیت ادا کرنے سے انکار کردیں ؟ حضرت عطاء نے جواب دیا : اگر اس غلام کے گھر والے اور لوگ اس کی دیت ادا کرنے سے انکار کردیں تو وہ اس شخص کا آزاد کردہ غلام شمار ہوگا جس کو مصیبت پہنچی تھی۔
حواشی
(١) في [ع]: زيادة (مولى من عقل عنه).