حدیث نمبر: 29391
٢٩٣٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد السلام بن حرب عن خصيف عن مجاهد أن رجلًا أتى عمر فقال: إن رجلًا أسلم على يدي فمات وترك ألف درهم، فتحرجت منها فرفعتها إليك، فقال: أرأيت لو جنى جناية على من كانت تكون؟ قال: علي، قال: فميراثه لك (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت خصیف فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے ارشاد فرمایا : ایک آدمی حضرت عمر کے پاس آ کر کہنے لگا : ایک آدمی نے میرے ہاتھ پر اسلام قبول کیا پھر اس کی وفات ہوگئی اور اس نے ایک ہزار درہم چھوڑے پس میں اس کی پریشانی سے بچنے کے لیے یہ معاملہ آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں۔ اس پر حضرت عمر نے پوچھا : تمہاری کیا رائے ہے کہ اگر وہ شخص کوئی جنایت کرتا تو اس کا ضمان کس پر لازم ہوتا ؟ اس آدمی نے کہا : مجھ پر آپ نے فرمایا : اس کی وراثت بھی تمہیں ملے گی۔
حواشی
(١) منقطع ضعيف؛ مجاهد لم يدرك عمر، وخصيف ضعيف.