مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
المرأة ترث من دم زوجها باب: بیوی اپنے شوہر کے قتل کے بدلے میں ملنے والی دیت کی وارث ہوگی
حدیث نمبر: 29359
٢٩٣٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن سالم عن الشعبي عن عمر أنه قال: يرث من الدية كل وارث والزوج والمرأة في الخطأ والعمد (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا : ہر وارث کو اور شوہر بیوی کو قتل خطاء اور عمد کی صورت میں دیت میں وراثت ملے گی۔