مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
الرجل يقتل عبده من قال: لا يقتل به باب: جو شخص اپنے غلام کو قتل کردے جو یوں کہے! اس کو بدلے میں قتل نہیں کیا جائے گا
حدیث نمبر: 29317
٢٩٣١٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن الحباب عن ابن لهيعة عن خالد بن أبي عمران قال: سألت سالمًا والقاسم عن رجل قتل عبده، قالا: عقوبته أن يقتل ولكن لا يقتل به.مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد بن ابو عمران فرماتے ہں ل کہ میں نے حضرت سالم اور حضرت قاسم سے ایسے شخص کے متعلق دریافت کیا جس نے اپنے غلام کو قتل کردیا ہو ؟ ان دونوں حضرات نے فرمایا : اس کی سزا تو یہ ہے کہ اسے قتل کردیا جائے لیکن پھر بھی اسے بدلے میں قتل نہیں کیا جائے گا۔