مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 29288
باب: آدمیوں اور عورتوں کے درمیان قصاص کا بیان
القصاص (بين) الرجال والنساء
حدیث نمبر: 29288
٢٩٢٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عيسى عن الأوزاعي عن الزهري قال: مضت السنة في الرجل يضرب امرأته فيجرحها أن لا (تقتص) (١) منه ويعقل لها (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت اوزاعی فرماتے ہیں کہ امام زہری نے ارشاد فرمایا : سنت اس بارے میں گزر چکی ہے کہ آدمی نے اپنی بیوی کو مار کر زخمی کردیا تو اس آدمی سے قصاصاً بدلہ نہیں لیا جائے گا اور وہ آدمی عورت کو دیت ادا کرے گا۔
حواشی
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (تقص).