مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 29266
باب: جو شخص یوں کہے:جب مسلمان نے ذمی کو قتل کردیا تو اس کوبھی قصاصاً قتل کیا جائے گا
من قال: إذا قتل الذمي المسلم قتل به
٢٩٢٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا محمد بن قيس الأسدي عن عبد الملك بن ميسرة عن النزال بن (سبرة) (١) أن رجلًا من المسلمين قتل رجلًا من أهل الحيرة فكتب (فيه) (٢) إلى عمر بن الخطاب فكتب عمر أن اقتلوه به، فقيل لأخيه حنين: اقتله قال: حتى يجيء الغضب قال: فبلغ عمرَ أنه من فرسان المسلمين، قال: فكتب (عمر) (٣) أن لا تقيدوه به، قال: فجاءه الكتاب وقد قتل (٤).حضرت عبدالملک بن میسرہ فرماتے ہیں کہ حضرت نزال بن سبرہ نے ارشاد فرمایا : مسلمانوں کے ایک آدمی نے مقام حیرہ کے ایک عیسائی باشندے کو قتل کردیا۔ پھر اس بارے میں حضرت عمر بن خطاب کو خط لکھا گیا تو حضرت عمر نے لکھا : تم اس کو اس کے قصاص میں قتل کردو پس اس مقتول کے بھائی حنین کو کہا گیا کہ اس کو قتل کردو اس نے کہا : یہاں تک کہ غصہ آجائے۔ راوی کہتے ہیں : پھر حضرت عمر کو یہ خبر پہنچی کہ قاتل مسلمانوں کے شہسواروں میں سے ہے حضرت عمر نے پھر خط لکھا کہ تم اسے قصاصاً قتل مت کرو راوی کہتے ہیں : آپ کا خط ان کے پاس آیا اس حال میں کہ اس کو قتل کردیا گیا تھا۔