مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 29265

باب: جو شخص یوں کہے:جب مسلمان نے ذمی کو قتل کردیا تو اس کوبھی قصاصاً قتل کیا جائے گا

من قال: إذا قتل الذمي المسلم قتل به

حدیث نمبر: 29265
٢٩٢٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معن عن ابن أبي ذئب عن الحارث بن عبد الرحمن أن رجلًا من النبط عدا عليه رجل من أهل المدينة فقتله قتل غيلة، فأتي به أبان بن عثمان وهو إذ ذاك على المدينة، فأمر بالمسلم الذي قتل الذمي أن يُقتل.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابن ابی ذئب فرماتے ہیں کہ حضرت حارث بن عبدالرحمن نے ارشاد فرمایا کہ مدینہ کے ایک باشندے نے قبیلہ نبط کے ایک آدمی پر حملہ کر کے اسے دھوکہ سے قتل کردیا اس کو حضرت ابان بن عثمان کے پاس لایا گیا جو اس وقت مدینہ کے گورنر تھے۔ آپ نے اس مسلمان کے قتل کا حکم دیا جس نے ذمی کو قتل کیا تھا۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29265
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 28040»