مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
من قال: إذا قتل الذمي المسلم قتل به باب: جو شخص یوں کہے:جب مسلمان نے ذمی کو قتل کردیا تو اس کوبھی قصاصاً قتل کیا جائے گا
حدیث نمبر: 29265
٢٩٢٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معن عن ابن أبي ذئب عن الحارث بن عبد الرحمن أن رجلًا من النبط عدا عليه رجل من أهل المدينة فقتله قتل غيلة، فأتي به أبان بن عثمان وهو إذ ذاك على المدينة، فأمر بالمسلم الذي قتل الذمي أن يُقتل.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی ذئب فرماتے ہیں کہ حضرت حارث بن عبدالرحمن نے ارشاد فرمایا کہ قبیلہ نبط کے آدمی نے مدینہ کے ایک باشندے پر حملہ کر کے اسے دھوکہ سے قتل کردیا اس کو حضرت ابان بن عثمان کے پاس لایا گیا جو اس وقت مدینہ کے قاضی تھے۔ آپ نے اس مسلمان کے قتل کا حکم دیا جس نے ذمی کو قتل کیا تھا۔