مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
من قال: إذا قتل الذمي المسلم قتل به باب: جو شخص یوں کہے:جب مسلمان نے ذمی کو قتل کردیا تو اس کوبھی قصاصاً قتل کیا جائے گا
حدیث نمبر: 29259
٢٩٢٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن عبد الملك ابن ميسرة عن النزال بن (سبرة) (١) قال: قتل رجل من فرسان أهل الكوفة عباديًا (٢) ⦗١٦٥⦘ من أهل الحيرة، فكتب عمر أن (أقيدوا) (٣) أخاه منه، فدفعوا الرجل إلى أخي العبادي، فقتله، (ثم جاء) (٤) كتاب عمر: أن لا تقتلوه وقد قتله (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدالملک بن میسرہ فرماتے ہیں کہ حضرت نزال بن سبرہ نے ارشاد فرمایا : کوفہ کے شہسواروں میں سے ایک آدمی نے مقام حیرہ کے باشندوں میں سے ایک عیسائی کو قتل کردیا تو حضرت عمر نے اس کے بارے میں لکھا کہ اس قاتل کو پکڑ کے اس عیسائی کے بھائی کے حوالے کردو پس لوگوں نے اس آدمی کو عیسائی کے بھائی کے حوالے کردیا پس اس نے اسے قتل کردیا پھر حضرت عمر کا دوبارہ خط آیا : کہ تم اس کو قتل نہ کرنا لیکن اس نے اسے قتل کردیا تھا۔
حواشی
(١) في [ط]: (شبرمة).
(٢) من القبائل النصرانية.
(٣) في [ط، هـ]: (قيدوا).
(٤) في [أ، ط، هـ]: (فجاء).