حدیث نمبر: 2924
٢٩٢٤ - حدثنا أبو بكر قال؛ (نا) إسماعيل بن علية عن يونس عن حميد بن هلال عن عبد اللَّه بن الصامت عن أبي ذر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا لم يكن بين يديه مثل (آخرة) (١) الرحل فإنه يقطع صلاته المرأة والحمار والكلب الأسود" (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو ذر غفاری سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب کسی آدمی کے آگے کجاوے کی لکڑی کے برابر کوئی چیز نہ ہو تو عورت، گدھے اور کالے کتے کے گذرنے سے نماز ٹوٹ جائے گی۔ راوی حضرت عبد اللہ بن صامت فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ اے ابو ذر ! کالے کتے، لال کتے اور پیلے کتے میں کیا فرق ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ اے میرے بھتیجے ! میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس بارے میں سوال کیا تھا تو آپ نے فرمایا تھا کہ کالا کتا شیطان ہے۔

حواشی
(١) في [ك]: (آخره).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصلوات / حدیث: 2924
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح، أخرجه مسلم (٥١٠)، وأحمد (٢١٣٤٢).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2924، ترقيم محمد عوامة 2913)