مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
جناية الصبي العمد والخطأ باب: بچہ کا جان بوجھ کر یا غلطی سے جرم کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 29227
٢٩٢٢٧ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد عن عبيدة عن إبراهيم، قال: عَمْد الصبي وخطؤه على العاقلة] (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبیدہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : بچہ کا جان بوجھ کر اور غلطی سے نقصان پہنچانا خاندان والوں کے حق میں برابر ہے۔
حواشی
(١) سقط الخبر من: [أ، ب، ط، هـ].