مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
جناية الصبي العمد والخطأ باب: بچہ کا جان بوجھ کر یا غلطی سے جرم کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 29225
٢٩٢٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن حجاج عن القاسم (بن) (١) نافع عن علي بن ماجدة قال: قاتلت غلامًا فجدعت أنفه، فأتي (بي) (٢) (أبو) (٣) بكر فقاسني فلم يجد فيَّ (قصاصًا) (٤) فجعل على عاقلتي الدية (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم بن نافع فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ماجدہ نے فرمایا : میں نے کسی بچہ کو مارا اور میں نے اس کی ناک کاٹ دی پھر مجھے حضرت ابوبکر کے پاس لایا گیا۔ انہوں نے مجھ سے قصاص نہیں لیا اور آپ میرے خاندان والوں پر دیت کو لازم فرمایا۔
حواشی
(١) في [أ، هـ]: (عن).
(٢) في [جـ]: (بنا)، وزاد بعدها في [هـ]: (إلى).
(٣) في [هـ]: (أبي).
(٤) في [أ، ط، هـ]: (قصاص).
(٥) مجهول؛ لجهالة علي بن ماجدة.