مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
العمد والصلح والاعتراف باب: جان بوجھ کر نقصان پہنچانے، صلح کرنے اور جرم تسلیم کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 29223
٢٩٢٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك (عن جابر عن عامر) (١) قال: اصطلح المسلمون على أن لا تعقل العاقلة صلحًا ولا عمدًا ولا اعترافًا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے ارشاد فرمایا : مسلمانوں کی اصطلاح تھی کہ خاندان والے دیت ادا نہیں کریں گے صلح کی صورت میں نہ ہی عمد کی صورت میں اور نہ ہی اعتراف کی صورت میں۔
حواشی
(١) في [ك]: (عن عامر عن جابر).