مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
شبه العمد على من يكون؟ باب: قتل شبہ عمد کا بیان: اس کی دیت کس پر لازم ہوگی؟
حدیث نمبر: 29212
٢٩٢١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن حجاج عن قتادة عن الحسن قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "قتيل السوط والعصا شبه العمد، (فيه) (١) مائة من الإبل، أربعون منها في بطونها أولادها" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حسن بصری فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کوڑے اور لاٹھی سے قتل کیا گیا مقتول شبہ عمد شمار ہوگا اس میں سو اونٹ دیت کے طور پر لازم ہوں گے جن میں چالیس کے پیٹ میں بچے ہوں یعنی حاملہ ہوں۔
حواشی
(١) في [أ، ح، ط، ك، هـ]: (فيها).