مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 29202
باب: اس قتل عمد کا بیان جس میں قصاص لینا ممکن نہ ہو
العمد الذي لا يستطاع فيه القصاص
حدیث نمبر: 29202
٢٩٢٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة قال: سألت الحكم عن العمد الذي لا يستطاع أن يستقاد منه فقال: على العاقلة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے ایسے قصداً کیے گئے جرم کے بارے میں سوال کیا جس میں قصاص لینا ممکن نہ ہو ؟ آپ نے فرمایا اس کی دیت خاندان والوں پر لازم ہوگی۔