حدیث نمبر: 29197
٢٩١٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن إسماعيل بن سالم عن الشعبي سمعته يقول: ولد المرأة (الذكر) (١) أحق بميراث مواليها من عصبتها، وإن كانت جناية عقل عصبتها.مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماعیل بن سالم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عامرشعبی کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ عورت کی نر اولاد زیادہ حقدار ہوگی عورت کے غلاموں کی وراثت کی اس کے خاندانی رشتہ داروں سے اور اگر اس نے کوئی جنایت کی تو اس کے خاندانی رشتہ دار اس کی طرف سے دیت ادا کریں گے۔
حواشی
(١) في [جـ، ك، م]: (الذكور).