مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
الرجل يخرج من حده شيئا فيصيب إنسانا باب: جس شخص نے اپنی زمین کی حدود سے باہر کوئی چیز رکھی پھر اس سے کسی انسان کو نقصان پہنچ جانے کا بیان
حدیث نمبر: 29147
٢٩١٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع، حدثنا عيسى بن دينار عن أبيه أن عمرو بن الحارث حفر بئرًا في طريق] (١) المسلمين فمر بغل فوقع فيها فانكسر، فضمّنه شريح قيمة البغل مائتي درهم وأعطاه البغل.مولانا محمد اویس سرور
حضرت دینار فرماتے ہیں کہ عمرو بن حارث بن مصطلق نے مسلمانوں کے راستہ میں کنواں کھودا وہاں سے ایک خچر گزر رہا تھا وہ اس کنویں میں گرا اور اس کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں تو حضرت شریح نے اس کو خچر کی قیمت کا ضامن بنایا جو دو سو درہم تھی اور آپ نے وہ خچر عمرو کو دے دیا۔
حواشی
(١) سقط ما بين المعكوفين من: [هـ].