مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 29139

باب: جس شخص نے اپنی زمین کی حدود سے باہر کوئی چیز رکھی پھر اس سے کسی انسان کو نقصان پہنچ جانے کا بیان

الرجل يخرج من حده شيئا فيصيب إنسانا

حدیث نمبر: 29139
٢٩١٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معتمر عن ليث عن طاوس قال: من أوتد وتدًا في غير أرضه ولا سمائه ضمن ما أصاب، ومن احتفر بئرًا في غير أرضه ولا سمائه فهو ضامن ما وقع فيها.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس نے ارشاد فرمایا جس شخص نے اپنی زمین اور اپنی فضائی حد کے علاوہ جگہ میں کھونٹی گاڑی تو وہ اس سے پہنچنے والے نقصان کا ذمہ دارہوگا اور جس شخص نے اپنی زمین اور اپنی فضائی حد کے علاوہ کنواں کھودا تو اس میں گرنے والے کا وہ ضامن ہوگا۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29139
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 27924»