مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 29137
باب: جس شخص نے اپنی زمین کی حدود سے باہر کوئی چیز رکھی پھر اس سے کسی انسان کو نقصان پہنچ جانے کا بیان
الرجل يخرج من حده شيئا فيصيب إنسانا
حدیث نمبر: 29137
٢٩١٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: من بنى في غير (سمائه) (١) فهو ضامن.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے اپنی فضائی حد کے علاوہ کوئی تعمیر کی تو وہ ضامن ہوگا۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ط، م]: (سمايه).