مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
الرجل يخرج من حده شيئا فيصيب إنسانا باب: جس شخص نے اپنی زمین کی حدود سے باہر کوئی چیز رکھی پھر اس سے کسی انسان کو نقصان پہنچ جانے کا بیان
حدیث نمبر: 29137
٢٩١٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: من بنى في غير (سمائه) (١) فهو ضامن.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے اپنے سائبان کے علاوہ کوئی تعمیر کی تو وہ ضامن ہوگا۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ط، م]: (سمايه).