مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
جناية المدبر على من تكون؟ باب: مدبر کے جرم کا بیان اس کی سزا کس پر ہوگی؟
حدیث نمبر: 29109
٢٩١٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابن أبي ذئب قال: حدثني (بشير) (١) المكتب أن امرأة دبرت جارية لها فجنت جناية فقضى عمر بن عبد العزيز بجنايتها على مولاتها في قيمة الجارية.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابی ذئب سے مروی ہے کہ حضرت یسیر مکتب نے ارشاد فرمایا کہ کسی عورت نے اپنی باندی کو مدبرہ بنادیا۔ پھر اس باندی سے کوئی قابل سزا جرم سر زد ہوگیا تو حضرت عمر بن عبدالعزیز نے فیصلہ فرمایا کہ اس کی جنایت کا تاوان اس کی مالکہ پر ہوگا اس باندی کی قتم کے مطابق۔
حواشی
(١) في [م]: (يسير).