مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
السائق والقائد ما عليه؟ باب: ہنکانے والا اور آگے چلنے والا!کیا ان پر کچھ لازم ہے؟
حدیث نمبر: 29093
٢٩٠٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن أبي عدي عن أشعث عن الحسن قال: يضمن السائق والقائد.مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے ارشاد فرمایا : ہنکانے والے کو اور آگے چلنے والے کو ضامن بنایا جائے گا۔