مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 29072
باب: جو شخص یوں کہے! پیٹ کے اندر تک زخم لگنے اور سر کا ایسا زخم جس میں ہڈیاں ظاہر ہوجائیں اور سر کا ایسا زخم جس سے ہڈیوں کے ریز برآمد ہوں ان زخموں کی وجہ سے قصاص نہیں لیا جائے گا
من قال: لا يقاد من جائفة ولا مأمومة ولا منقلة؟
٢٩٠٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن عياش عن ابن جريج عن عطاء قال: لا يقاد من الجائفة، ولا من المأمومة، ولا من المنقلة، ولا من شيء يخاف فيه على النفس، ولا من شيء لا يأتي كما أصاب صاحبه.حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے ارشاد فرمایا : قصاص نہیں لیا جائے گا پٹن کے اندر تک زخم لگانے کی صورت میں اور نہ ہی ایسے زخم کی صورت میں جو دماغ کی جھلی تک پہنچ گیا ہواو ر نہ ہی ایسے زخم کی صورت میں جس سے ہڈی نکل آئے اور نہ ہی ایسے زخم کے بدلہ میں قصاص لیا جائے گا جس سے آدمی کی جان کا خوف ہو اور نہ ہی ایسے زخم کے بدلہ میں کہ وہ زخم ویسا نہیں لگ سکتا جیسا کہ مارنے والے نے زخمی کیا تھا۔