مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 29071

باب: جو شخص یوں کہے! پیٹ کے اندر تک زخم لگنے اور سر کا ایسا زخم جس میں ہڈیاں ظاہر ہوجائیں اور سر کا ایسا زخم جس سے ہڈیوں کے ریز برآمد ہوں ان زخموں کی وجہ سے قصاص نہیں لیا جائے گا

من قال: لا يقاد من جائفة ولا مأمومة ولا منقلة؟

حدیث نمبر: 29071
٢٩٠٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: ليس في الأمة والمنقلة والجائفة قود، (إنما) (١) عمدها الدية في مال الرجل.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : سر کے ایسے زخم میں جو دماغ کی جھلی تک پہنچ جائے اور ایسے زخم میں جس سے ہڈی نکل آئے اور پیٹ کے اندر تک لگنے والے زخم میں قصاص نہیں ہے بیشک جان بوجھ کر زخم لگانے کی صورت میں آدمی کے مال پر دیت لازم ہوگی۔

حواشی
(١) في [ط]: (أبما).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29071
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 27861»