مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
الرجل (يقتله) النفر فيدفعون إلى أوليائه باب: اگر ایک آدمی کو زیادہ لوگ مل کر قتل کر دیں تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 29021
٢٩٠٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن إبراهيم عن خالد الحذاء عن ابن سيرين قال: كان لا يرى بأسًا في الرجل يقتله الرجلان أن يقتل أحدهما و (يأخذ) (١) الدية من الآخر.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین کا ارشاد ہے کہ وہ اس آدمی کے بارے مں ر کوئی حرج نہیں دیکھتے کہ جس کو دو آدمیوں نے قتل کردیا ہو کہ ان دونوں میں سے ایک کو قتل اور دوسرے سے دیت لے لی جائے۔
حواشی
(١) في [م]: (تؤخذ).