حدیث نمبر: 28992
٢٨٩٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم عن أشعث عن الشعبي عن شويح قال: قضى في سن العبد وموضحته على قدر قيمته من ثمنه نصف عشر قيمته كنحو من دية الحر في السن والموضحة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی سے مروی ہے کہ قاضی شریح نے غلام کے دانت اور سر یا چہرے کے زخم میں اس غلام کی قیمت کے بقدر دیت کا فیصلہ فرمایا یعنی اس کی قیمت کا بیسواں حصہ جیسا کہ آزاد آدمی کے دانتوں اور سر یا چہرہ کے زخم میں کیا جاتا ہے۔