مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
من قال: لا يبلغ به دية الحر باب: جن حضرات کے نزدیک غلام سے آزاد کی دیت نہیں لی جائے گی
حدیث نمبر: 28980
٢٨٩٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن داود عن الشعبي أن سعيد ابن (العاص) (١) جعل دية عبد قتل خطأ أربعة آلاف، وكان ثمنه أكثر من ذلك، وقال: أكره أن أجعل ديته أكثر من دية الحر (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی سے مروی ہے کہ سعید بن عاص نے غلام کی دیت کو جس کو کہ غلطی سے قتل کردیا گیا ہو چار ہزار ” ٤٠٠٠ “ مقرر کیا ہے حالانکہ اس کی قیمت اس سے زیادہ تھی اور فرمایا کہ مجھے یہ پسند نہیں کہ میں اس کی دیت کو آزاد کی دیت سے بھی زیادہ مقرر کروں۔
حواشی
(١) في [جـ، م، ك]: (العاصي).