مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 28947
باب: غلام کی جنایت کا حکم
العبد يجنى الجناية
حدیث نمبر: 28947
٢٨٩٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد عن أشعث عن محمد قال: قلت له عبد جنى جناية؟ قال: في رقبته.مولانا محمد اویس سرور
اشعث کا ارشاد ہے کہ میں نے محمد سے سوال کیا کہ جب غلام کوئی جنایت کرے تو ؟ انہوں نے جواب دیا کہ اس ہی کی گردن پر ہوگی۔