مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
اليد أو الرجل تكسر ثم (تبرأ) باب: ہاتھ یا پائوں ٹوٹ کر ٹھیک ہو جائیں تو ان کی دیت
حدیث نمبر: 28873
٢٨٨٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب بن عطاء عن سعيد عن قتادة عن سليمان بن يسار قال: في الذراع والساق والعضد والفخذ إذا كسرت ثم جبرت قلوصان قلوصان.مولانا محمد اویس سرور
سلیمان یسار فرماتے ہیں کہ کلائی، پنڈلی، بازو اور ران جب ٹوٹ جائیں اور جڑ جائیں تو اس میں دو ، دو جوان اونٹنیاں دیت ہیں۔