حدیث نمبر: 28752
٢٨٧٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة (عن حماد) (١) عن إبراهيم أنه ذكر ما يقولون في الأعور إذا فقئت عينه الصحيحة ولم يكن أخذ للأخرى (أرشًا) (٢) فقالوا: الدية كاملة.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف کی رائے یہ تھی کہ اگر کسی کانے کی صحیح آنکھ کسی نے پھوڑ دی اور اس نے پہلی آنکھ کا تاوان وصول نہیں کیا تھا تو اب اسے پوری دیت ملے گی۔ بنو کاہل کے کچھ لوگ یہ مقدمہ لے کر حضرت عثمان کے پاس آئے تھے تو انہوں نے دونوں آنکھوں کی دیت دلوائی تھی۔
حواشی
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [أ، ح، ط، هـ]: (أرش).