حدیث نمبر: 28751
٢٨٧٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو (أسامة) (١) عن سعيد (٢) عن قتادة عن ⦗٧٤⦘ (لاحق) (٣) بن حميد أنه (سأل) (٤) ابن (عمر) (٥) أو سأله رجل عن الأعور تفقأ عينه الصحيحة فقال ابن صفوان: وهو عند ابن عمر قضى فيها عمر بالدية كاملة [فقال: إنما أسألك يا ابن عمر فقال: (تسألني) (٦) وهذا (يحدثك) (٧) أن عمر قضى فيها بالدية كاملة] (٨) (٩).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت لاحق بن حمید سے روایت ہے کہ انہوں نے یا کسی اور نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کانے کے بارے میں سوال کیا کہ جب اس کی صحیح آنکھ کو پھوڑ دیا جائے، تو ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس ابن صفوان تھے انہوں نے کہا کہ حضرت عمر نے اس میں پوری دیت کا فیصلہ فرمایا ہے، پھر اس سائل نے کہا کہ اے ابن عمر رضی اللہ عنہما میں آپ سے پوچھتا ہوں تو انہوں نے جواب دیا کہ تو نے مجھ سے سوال کردیا ؟ جب کہ یہ تجھے عمر کی حدیث بیان کر رہا ہے کہ انہوں نے اس میں پوری دیت کا فیصلہ کیا ہے۔

حواشی
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (سلمة).
(٢) زاد في [هـ]: (عن شعبة).
(٣) في [أ، ط]: (الأحق).
(٤) في [هـ]: (سأله).
(٥) في [أ، ط]: (عمير).
(٦) في [ك]: (تسلني).
(٧) في [ط]: (فحدثك).
(٨) سقط من: [م].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 28751
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28751، ترقيم محمد عوامة 27567)