حدیث نمبر: 28617
٢٨٦١٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال (١): سألت عطاء عن رجل أصيب من أطرافه ما (قدره) (٢) أكثر من ديته؟ فقال: ما سمعت فيه بشيء وإني لأظنه سيعطى بكل ما أصيب منه، وإن كان أكثر من (ديته) (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج کا ارشاد ہے کہ میں نے عطاء سے ایسے آدمی کے متعلق سوال کیا کہ جس کے اطراف و جوانب میں ایسے زخم آئے ہوں کہ ان کی مقدار اس کی دیت سے بھی زیادہ ہو ؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ میں نے اس بارے میں کچھ نہیں سنا، اور میرا خیال ہے کہ اس کے تمام اطراف کے زخموں کا بدلہ دیا جائے اگرچہ اس کی دیت سے بڑھ جائے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: زيادة (أخبرني ابن أبي نجيح عن مجاهد قال).
(٢) سقط من: [أ، ب، ز، ط، هـ].
(٣) في [ط]: (دينه).