حدیث نمبر: 28609
٢٨٦٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن محمد بن إسحاق عن مكحول قال: كانوا يجعلون في جفني العين (إذا أندرا عن العين) (١) الدية، وذلك أنه لا بقاء للعين بعدهما، فإن تفرقا جعلوا في الأسفل الثلث، وفي الأعلى الثلثين، وذلك أنه (أجزأ) (٢) (عن) (٣) العين من الأسفل (يستر) (٤) ويكف عنها.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت مکحول نے فرمایا کہ لوگ آنکھ کے جب دونوں پپوٹے آنکھ سے نکل جاتے تو کامل دیت مقرر کرتے تھے اور یہ اس لیے کرتے تھے کہ ان کے بعد آنکھ کا تحفظ نہیں رہتا اور اگر کوئی ایک نکل جاتا تو نیچے والے میں ایک تہائی اور اوپر والے میں دو تہائی مقرر کرتے تھے کیونکہ اوپر والا بنسبت نیچے والے کے زیادہ کفایت کرتا ہے وہ آنکھ کو چھپاتا اور اس سے (بیرونی اشیائ) کو روکتا ہے۔

حواشی
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [هـ]: (أحزا)، وفي [م]: (أجزاء)، وفي [ط]: (أحرا)، وفي [ب]: (أجزى).
(٣) في [جـ]: (على).
(٤) في [ب، هـ]: (يسد)، وفي [ط]: (يسر).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 28609
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28609، ترقيم محمد عوامة 27431)