حدیث نمبر: 28606
٢٨٦٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: أخبرني عبد العزيز بن عمر أن عمر بن عبد العزيز كتب إلى أمراء الأجناد: في (شفر) (١) العين الأعلى إذا نتف نصف الدية، وفي الشفر الأسفل ثلث دية العين.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج کا ارشاد ہے کہ مجھے عبدالعزیز بن عمر نے بتایا ہے کہ عمر بن عبدالعزیز نے امرائے اجناد کو خط لکھا کہ اوپر والی آنکھ کی پلک اکھاڑنے پر آدھی اور نیچے والی پلک اکھاڑنے پر آنکھ کی تہائی دیت لازم ہے۔
حواشی
(١) في [ط]: (شعر).